Customs Today
  • Home
  • Islamabad
  • Karachi
  • Lahore
  • National
  • Transfers and Postings
  • Chambers & Associations
  • Business
No Result
View All Result
Customs Today
  • Home
  • Islamabad
  • Karachi
  • Lahore
  • National
  • Transfers and Postings
  • Chambers & Associations
  • Business
No Result
View All Result
Customs Today
No Result
View All Result
Home Uncategorized

Governor’s Speech

byadmin
August 7, 2013
in Uncategorized
Share on FacebookShare on Twitter

میں اللہ تعالی کا بےحد شکرگزار ہوں کہ اس نے اس مبارک اور مقدس ماہ رمضان میں مجھے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کی سعادت بخشی۔

میں پاکستان کے عوام ، خاص طور پر پنجاب کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں بطور گورنر میری تعیناتی کو سراہا۔

You might also like

Mukarram Jah Ansari posted as Member Customs Operations FBR

July 19, 2022

July 10, 2022

یہ میرا پہلا حلف نہیں ہے۔ اللہ تعالی کی خاص مہربانی سے میں دنیا کا وہ پہلا مسلمان اور پاکستانی ہوں جو برطانوی پارلیمنٹ کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن مجید کو یوکے پارلیمنٹ میں لے کر گیا اور اس پر حلف لیا۔ وہ قرآن مجید آج بھی وہاں محفوظ ہے اور ہمیشہ رہےگا۔  انشاٗاللہ

میں وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے نہ صرف مجھے اس اہم عہدے کا اہل سمجھا بلکہ اپنے اس قافلے میں شامل کیاجس کا مقصد پاکستان کی سلامتی،استحکام خوشحالی اور مضبوطی ہے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے جب دوہزار پانچ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئےمیں پاکستان آیا تو اس وقت میاں صاحب جلا وطن تھے مگر انکا دل پاکستانیوں کے لئے دھڑکتا تھا۔ وہ اس حوالے سےمسلسل ہم سے رابطے میں رہے۔

میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں حقیقی معنوں میں اپنی ذات کو عوامی خدمت میں جھونک دیا ہے۔ دوہزار دس کے سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران جب میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنوبی پنجاب میں نکلا تو ہم نے دیکھا کہ ایک شخص ہر مصیبت اور پریشانی میں سب سے آگے کھڑا تھا۔ جس کے جزبے نے ہمیں لگاتار ہمت دی۔ اور وہ شخص شہباز شریف تھا۔

بلا شبہ پاکستان آج بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ یہاں غربت ہے، بے روزگاری ہے،تعلیم اور صحت کے مسائل ہیں لوڈشیڈنگ ہے، دہشت گردی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ مگر ہمیں واویلا کرنے کی بجائےاب ان سب مسائل سے لڑنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس لڑائی میں جیت ہم پاکستانیوں کی ہو گی۔ کیونکہ ہم مل کر لڑیں گے اور میں آپ سب کے شانہ بشانہ لڑوں گا۔ اور آج سے یہ گورنر ہاوس صرف گورنر کا نہیں عوام کا ہاوس ہے۔

مجھے اللہ نے دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے۔ میں اس عہدے پر کچھ پانے کے لئے نہیں کچھ دینے کی نیت سے آیا ہوں۔ میرے نزدیک پاکستان کی غربت دور کرنے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی کی اشد ضرورت ہے۔حکومت پنجاب پہلے ہی اس شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ اور اب فرض کی اس راہ میں میری تمام تر توانائیاں بھی انکے ساتھ ہوں گی۔

میری خواہش اور ترجیح ہے کہ میں دنیا بھر کے سامنے پاکستان کے سافٹ امیج کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔ اس وقت پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے بین القوامی تعلقات اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لاوں۔

میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو یقین دلاتا ہوں کہ گورنر کے آئینی عہدے کے تقدس کے پیش نظر سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت بنوں گا۔

آج کے پاکستان میں میڈیا معاشرے کا سب سے اہم جزو بن گیا ہے۔ ہمیں میڈیا کی تعریف اور تنقید دونوں کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہمیں ہمت اور رہنمائی ملتی رہے۔

آخر میں میں ٓپکو اپنی مثال دینا چاہتاہوں میرا باپ ایک چھوٹے سے گاوں میں کسان تھا۔ میں درختوں کے نیچے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھا ہوں۔ تعلیم کے لئے ہر روز میلوں پیدل چلا ہوں۔ اور اللہ کے کرم سے آج مجھے یہ مقام ملا ہے۔ میری خواہش کے ہم پاکستان میں ایسے مواقعے فراہم کریں کہ محنت کرنے والے ہر بچے کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ چاہے وہ بچہ کسی کسان کا ہو یا مزدورکا۔۔۔۔

پاکستان زندہ باد

Related Stories

Mukarram Jah Ansari posted as Member Customs Operations FBR

byCT Report
July 19, 2022

ISLAMABAD: Federal Board of Revenue (FBR) has issued notification for transfer and posting of following officers of Pakistan Customs Service...

byCT Report
July 10, 2022

Customs Today wishing its readers joy and happiness on the occasion of Eid-ul-Azha

Shabbir Mansha Churra appeals PM to extend date for implementation of SRO 598 till June 30, 2022

byCT Report
June 23, 2022

KARACHI: Acting President Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) Shabbir Mansha Churra has appealed to Prime Minister...

Collector Usman Tariq redistributes work among principal appraisers, appraising officers

byCT Report
January 6, 2022

KARACHI: Collectorate of Customs Appraisement West Deputy Collector Usman Tariq has issued office order for distribution of work among following...

Next Post

LCCI to remain closed from 8th to 10th August

  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer

© 2011 Customs Today -World's first newspaper on customs. Customs Today.

No Result
View All Result
  • Transfers and Postings
  • Latest News
  • Karachi
  • Islamabad
  • Lahore
  • National
  • Chambers & Associations
  • Business
  • Contact us
  • About Us

© 2011 Customs Today -World's first newspaper on customs. Customs Today.